Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پرچہ نامزدگی داخل کرنے کیساتھ ہی مہم میں تیزی

پرچہ نامزدگی داخل کرنے کیساتھ ہی مہم میں تیزی

پارٹی امیدواروں کا عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ، گہماگہمی

حیدرآباد۔ 17 جنوری (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں آج بلدی انتخابات کیلئے پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کی آخری تاریخ پر مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کرتے ہوئے عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ شہر کے مختلف بلدی حلقہ جات سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے امیدواروں میں ٹی آر ایس امیدوار آنند گوڑ (جام باغ)، کے پدماوتی ریڈی (باغ عنبرپیٹ)، ذیشان احمد (دبیر پورہ) ، محمد غوث کانگریس امیدوار (پرانا پل ؍ شاہ علی بنڈہ)، محترمہ پروین سلطانہ (گھانسی بازار)، عوض عفاری المعروف طاہر عفاری (جنگم میٹ)، ساجد شریف (دبیر پورہ)، محمد یوسف (ریاست نگر)، موسٰی قادری قاسم (پتھرگٹی)، مجلس بچاؤ تحریک کے امیدوار امجد اللہ خاں خالد (اکبر باغ)، محترمہ اسماء خاتون (اعظم پورہ) ایم اے حبیب (ریاست نگر)، کے علاوہ مجلسی امیدوار سہیل محمود قادری (پتھرگٹی)، محمد مظفر علی (شاہ علی بنڈہ)، واجد علی خاں (رین بازار)، ریاض الحسن آفندی (دبیرپورہ)، فہد بن عبدات (اُپو گوڑہ)۔ تلگو دیشم امیدوار شہران بن علی (پتھرگٹی)، محمد حمید (چھاؤنی)، عائشہ بیگم (کنچن باغ)، محمد حاجی (رنمست پورہ) کے علاوہ دیگر امیدواروں نے اپنے اپنے علاقوں کے ریٹرننگ آفیسرس کے پاس پرچہ نامزدگی داخل کئے۔ امجد اللہ خاں خالد نے پرچہ نامزدگی کے ادخال کے بعد بلدی حلقہ اعظم پورہ و اکبر باغ میں عظیم الشان ریالی منظم کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور تحریک کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ اسی طرح سہیل محمود قادری نے پرچہ نامزدگی کے ادخال کے بعد پارٹی کے دیگر قائدین و کارکنوں کے ہمراہ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف مقامات پر امیدواروں نے ریالیوں اور جلوسوں کا اہتمام کرتے ہوئے عوام کے درمیان پہونچنا شروع کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT