Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / پرکاشم ضلع میں سڑک حادثہ ۔ دو ہلاک ،سات زخمی

پرکاشم ضلع میں سڑک حادثہ ۔ دو ہلاک ،سات زخمی

حیدرآباد 23مئی (یواین آئی) آندھراپردیش کے پرکاشم ضلع میں ہوئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ نائیڈو پالم علاقہ کے قریب اُس وقت پیش آیاجب ٹھہری ہوئی لاری کو تیز رفتار کا ر نے ٹکر ماردی ۔اس حادثہ میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ سات دیگر زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر مقامی سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ۔اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد کار کے دروازے کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دی گئی ہیں۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT