Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / پرکاش راج جنھوں نے مودی کوادکار کہاتھا۔ بے وقوف نہیں جو ایوارڈ واپس کردیں

پرکاش راج جنھوں نے مودی کوادکار کہاتھا۔ بے وقوف نہیں جو ایوارڈ واپس کردیں

ممبئی۔ غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے اداکار پرکاش راج جن کے متعلق کہاجارہا تھا کہ وہ ’اپنے پانچ قومی ایوارڈس واپس کردیں گے‘‘ نے آج کہاکہ وہ بے وقوف نہیں ہیں جو اپنے ایوارڈ واپس کردیں۔مذکورہ اداکار نے سینئر جرنلسٹ گوری لنکیش کے قتل پر خاموشی کے بابت وزیراعظم نریند رمودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔

گوری لنکیش کے قریبی ساتھ راج نے سوشیل میڈیا پر گوری لنکیش کے قتل کا جشن منانے والوں کو ٹوئٹر پر فالو کرنے کے لئے بھی وزیر اعظم نریند رمودی پر شدید تنقید کی تھی۔

پرکاش راج نے ڈیموکرٹیک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا( ڈی وائی ایف ائی) کی 11ویں اجلاس میں پیر کے روز بنگلور سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ’’ اترپردیش میں ہمیں پتہ نہیں چلتا ہے کہ وہ چیف منسٹر ہے یا کسی مندر کے پجاری۔ ہا ں میں جانتا ہوں‘ میرے پاس پانچ نیشنل ایوارڈس ہیں۔

ہاں سمجھتا ہوں میںیہ انہیں دیں دوں‘‘۔اسی کی وجہہ سے مانا جارہا تھا کہ راج اپنے پانچ قومی ایوارڈ واپس کردیں گے۔

تاہم اداکارنے ایک ویڈیو کے ذریعہ وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ’’ میں اس طرح کا کوئی بے وقوف نہیں ہوں کہ قومی ایوارڈ واپس کردوں‘یہ کچھ اس طرح کا ہے جس پر مجھے ناز ہے‘‘۔

سینئر جرنلسٹ گوری لنکیش جس کے نشانہ پر ہروقت دائیں بازو تنظیموں کی تنظیمیں رہاکرتی تھی کو بنگلور میں ان کے گھر کے سامنے قتل کردیا گیاتھا

TOPPOPULARRECENT