Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / پرکاش گوڑ کا ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول شمس آباد کا اچانک دورہ

پرکاش گوڑ کا ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول شمس آباد کا اچانک دورہ

شمس آباد ۔ 26 اگست (سیاست نیوز) راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے آج صبح ضلع پریشد ہائی اسکول گرلز شمس آباد کا اچانک دورہ کرتے ہوئے تفصیلی معائنہ کیا۔ پرکاش گوڑ نے بتایا کہ کل کی بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا تھا اور کئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے جس کیلئے وہ اسکول بلڈنگ کا معائنہ کرنے آئے ہیں جہاں طلباء نے پانی کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا جس پر رکن اسمبلی نے تیقن دیا کہ پینے کے پانی کے مسئلہ کے حل کیلئے اسکول کے احاطہ میں ایک واٹر ٹینک تعمیر کرکے مسئلہ کو حل کریں گے اور ساتھ ہی دیگر تمام مسائل کو بھی حل کرنے کا تیقن دیا۔ اسکولی طلباء سے انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت تعلیم پر خاص توجہ دے رہی ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدام کئے جارہے ہیں۔ طلباء کو بہتر تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنے ماں باپ اور شمس آباد کا نام روشن کرنے کی تلقین کی۔ اسکول گراؤنڈ کی صفائی اور واکنگ ٹریک بھی تعمیر کرنے کا تیقن دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمس آباد کی عوام کیلئے بہترین میدان موجود ہے جس سے کئی لوگ استفادہ کرتے ہیں۔ کھیل کے فروغ کیلئے بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پرائمری اسکول کا بھی دورہ کرتے ہوئے انہوں نے دوپہر کے کھانے کا جائزہ لیا جہاں طلباء کو بہتر غذا فراہم نہیں کی جارہی تھی جس پر رکن اسمبلی برہم ہوتے ہوئے طلباء کو بہتر غذا فراہم کرنے کو کہا۔ ایم پی ٹی سی ممبر سشماریڈی نے بتایا کہ گرلز اسکول کی گیٹ نہ ہونے کی وجہ سے خنزیر کافی تعداد میں جمع ہوکر گندگی پھیلا رہے ہیں جس پر پرکاش گوڑ نے صفائی کیلئے خاص خیال رکھنے کو کہا اور ساتھ ہی اسکول کے گیٹ کی تعمیر کی بھی ہدایت دی۔ اس موقع پر چندرا ریڈی ٹی آر ایس منڈل صدر، وینکٹیش گوڑ ٹاؤن صدر، ایس ایم اسلم قادری ٹی آر ایس مائناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹیر، ایم کے نجم الدین ایم پی ٹی سی ممبر، محمد جہانگیر مائناریٹی سیل منڈل صدر، راجندر گوڑ، ملیش، مہیندر ریڈی، موہن راؤ کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔

 

TOPPOPULARRECENT