Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پرکاش گوڑ کی ٹی آر ایس میں شمولیت سے تلگو دیشم قائدین میں ناراضگی

پرکاش گوڑ کی ٹی آر ایس میں شمولیت سے تلگو دیشم قائدین میں ناراضگی

شمس آباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ کی اچانک ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت سے تلگو دیشم قائدین میں ناراضگی پیدا ہوگئی ہے ۔ تلگو دیشم قائدین نے 2014 انتخابات میں پرکاش گوڑ کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کرتے ہوئے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا ۔ جیسے ہی علحدہ تلنگانہ قائم ہوا اس وقت سے پرکاش گوڑ اور ان کے ساتھی تلگو دیشم کو مضبوط بنانے کے تمام اقدامات کرتے رہے ۔ ایک مرتبہ بغیر کسی قائدین کو اطلاع دئیے تلنگانہ بھون کا دورہ بھی کرچکے ہیں ۔ جس کے بعد سے ہی نظر آرہا تھا کہ کسی بھی وقت راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں ۔ کئی مرتبہ ان سے صحافیوں نے بھی دریافت کیا تو ہمیشہ انہوں نے ایک ہی جواب دیا کہ شمس آباد منڈل کو کرشنا ندی کا پانی سربراہ ہونے تک وہ پارٹی کو نہیں چھوڑیں گے ۔ لیکن گریٹر حیدرآباد کے نتائج کے سامنے آتے ہی جس میں ان کے بھائی پریم داس گوڑ کو بھی شکست ہوئی ان سب چیزوں کو دیکھتے ہوئے پرکاش گوڑ ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت کا منصوبہ بنا رہے تھے کہ اے دیاکر راؤ کی شمولیت کا انہیں علم ہوتے ہی دونوں نے مل کر ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ پرکاش گوڑ جو تلگو دیشم ضلع صدر بھی تھے ان کے تلگو دیشم چھوڑنے سے پارٹی کو کافی نقصان ہوگا اور اگر یہ سلسلہ ایسا ہی چلتا رہا تو ریاست تلنگانہ سے تلگو دیشم کا مکمل صفایا ہوجائے گا ۔ شمس آباد منڈل سے تعلق رکھنے والے تلگو دیشم ریاستی قائدین سے پوچھنے پر قائدین نے جواب نہ دیتے ہوئے صرف پرکاش گوڑ کی پارٹی تبدیل کرنے پر حیرت کا اظہار کیا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT