Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / پرکالہ پربھاکر،چندرا بابو نائیڈو کے صحافتی مشیر

پرکالہ پربھاکر،چندرا بابو نائیڈو کے صحافتی مشیر

حیدرآباد 3 جولائی (سیاست نیوز) متحدہ آندھرا پردیش جدوجہد میں اہم رول ادا کرنے والے و ممتاز تجزیہ نگار مسٹر پرکالہ پربھاکر کو میڈیا اڈوائزر حکومت آندھرا پردیش کی حیثیت سے ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس طرح وہ اب حکومت آندھرا پردیش (یعنی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے صحافتی مشیر ہوں گے)کے میڈیا اڈوائزر ہوں گے ۔ چیف منسٹر حکومت آندھرا پردیش مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے ممتاز متحدہ آندھرا جہد کار اور صحافتی شعبہ میں دیرینہ تجربہ رکھنے والے مسٹر پرکالہ پربھاکر راو کو میڈیا اڈوائزر کی حیثیت سے نامزد کرتے ہوئے احکامات جاری کرنے کی ہدایت دی تھی۔ بتایا جاتا ہیکہ ان ہدایات کی روشنی میں حکومت آندھرا پردیش نے آج اس سلسلہ میں احکامات بھی جاری کردیئے ہیں ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو ریاست کی ہمہ جہتی ترقی کو یقینی بنانے میں مصروف رہنے کے پیش نظر وہ میڈیا میں شائع ہونے والے ہر وہ تمام اخبارات کا مطالعہ نہیں کرپائیں گے جس کی روشنی میں ہی تمام اخبارات پر گہری نظر رکھنے والے و ممتاز سیاسی تجزیہ نگار مسٹر پرکالہ پربھاکر راو کو مسٹر این چندرا بابو نائیڈونے حکومت آندھرا پردیش کا میڈیا اڈوائزر منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہیکہ کہ مرکزی وزیر شریمتی نرملا سیتا رامن مسٹر پرکالہ پربھاکر اہلیہ ہیں ۔ بتایا جاتا ہیکہ شریمتی نرملا سیتا رامن مرکز میں وزراتی عہدے پر فائز ہیں تو شوہر پرکالہ پربھاکر حکومت آندھرا پردیش میڈیا اڈوائزر کی حیثیت سے ریاستی وزیر کا درجہ رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT