Monday , October 22 2018
Home / شہر کی خبریں / پرگتی بھون ’دیش کا نیتا ۔ کے سی آر ‘ کے نعرو ں سے گونج اٹھا

پرگتی بھون ’دیش کا نیتا ۔ کے سی آر ‘ کے نعرو ں سے گونج اٹھا

پارٹی قائدین ‘ مختلف مذہبی نمائندوں ‘ سرکاری ملازمین کا چیف منسٹر سے اظہار یگانگت
حیدرآباد 4 مارچ ( این ایس ایس ) قومی سطح پر سیاست میں دلچسپی دکھانے اور تیسرے محاذ کی وکالت کرنے کے بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو جہاں مختلف سیاسی جماعتوں اور قائدین سے غیر متوقع تائید و حمایت مل رہی ہے وہیں پارٹی کے کارکنوں میں بھی جوش و خروش پیدا ہوگیا ہے اور سماج کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی چیف منسٹر کی پہل کا خیر مقدم کیا ہے ۔ آج پارٹی کے کئی اہم قائدین نے پرگتی بھون پہونچ کر چیف منسٹر سے اظہار یگانگت کیا ۔ آج پرگتی بھون میں زبردست سرگرمیاں اور جوش و خروش دیکھا گیا اور پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد وہاں جمع ہوگئی تھی ۔ پارٹی کے ارکان اسمبلی ‘ ارکان کونسل ‘ ارکان پارلیمنٹ ‘ ریاستی وزرا ‘ کارپوریشنوں کے صدور نشین اور کارکنوں کی کثیر تعداد پرگتی بھون پہونچی اور انہوں نے چیف منسٹر سے اظہار یگانگت کیا ۔ ان تمام قائدین اور کارکنوں کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کو قومی سیاست میں اہم رول ادا کرنا چاہئے ۔ پرگتی بھون پہونچنے والے پارٹی کارکن ’’ دیش کا نیتا ۔ کے سی آر ‘‘ کے نعرے بلند کر رہے تھے ۔ چندر شیکھر راؤ نے بعد ازاں ان کارکنوں اور قائدین سے خطاب بھی کیا ۔ ریاست میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بشمول منادر کے پنڈت ‘ برہمن برادری کے نمائندوں ‘ علما ‘ مولویوں اور مذہبی شخصیتوں کے علاوہ گرجا گھروں کے پادریوں اور نمائندوں کے علاوہ عیسائی برادری کے نمائندوں ‘ سکھ برادری کے نمائندوں نے بھی چندر شیکھر راؤ کے اس اعلان کے بعد پرگتی بھون پہونچ کر ان کی حمایت کا اعلان کیا ۔ اس کے علاوہ ٹی ایس آر ٹی سی ‘ سنگارینی کالریز کے ملازمین ‘ برقی شعبہ کے ملازمین ‘ بنجارہ طبقہ کے نمائندوں ‘ قبائلیوں ‘ بی سی نمائندوں اور دوسروں نے کثیر تعداد میں پرگتی بھون پہونچ کر چیف منسٹر کے اعلان کی حمایت کی ۔ ان تمام افراد کا یہ خیال تھا کہ چندر شیکھر راؤ قومی سیاست پر اثر انداز ہوسکتے ہیں اور انہیں قومی سیاست میں نمایاں رول ادا کرنے آگے آنا چاہئے ۔ اس کے برخلاف کانگریس پارٹی نے کے سی آر کی تجویز کو ایک حربہ اور تماشہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ چندر شیکھر راؤ اپنی حکومت کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے مقصد سے یہ کوشش کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT