Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / پرگتی بھون میں پھولوں کا تہوار بتکماں ،وی آئی پی خواتین نے حصہ لیا

پرگتی بھون میں پھولوں کا تہوار بتکماں ،وی آئی پی خواتین نے حصہ لیا

حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ میں خواتین کی جانب منائے جانے والے پھولوں کے تہوار بتکماں کا آج یہاں پرگتی بھون میں انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں متعدد سرکردہ خواتین نے حصہ لیا ۔ ان میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن کی شریک حیات ویملا نرسمہن ، چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی شریک حیات شوبھا ، ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری کی شریک حیات ویملا ، وزیر آبپاشی ہریش راؤ کی شریک حیات سری نیتا ، ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی ، نظام آباد کی رکن پارلیمنٹ کے کویتا ، امریکی قونصل جنرل کیتھرائین بی ہدا ، خواتین ترقیاتی کارپوریشن کی صدر نشین گنڈو سدھارانی اور دیگر قابل ذکر ہیں ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT