Tuesday , December 19 2017
Home / ہندوستان / پرگتی میدان دہلی کی 3000 کروڑ سے تزئین کا منصوبہ

پرگتی میدان دہلی کی 3000 کروڑ سے تزئین کا منصوبہ

نئی دہلی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے تاریخی پرگتی میدان کو عصری تقاضوں سے آراستہ کرتے ہوئے تعمیری تزئین کا منصوبہ بنایا گیا ہے اس کے لئے 3000 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی۔ اگزیبیشن گراؤنڈ کی تعمیر نو کے لئے تیار کردہ آئی ٹی پی او (ITPO) کے بلیو پرنٹ کے مطابق عالمی معیارات کو ملحوظ رکھ کر یہ تعمیری کام انجام دیا جائے گا۔ اس منصوبہ میں عصری سہولتوں سے آراستہ ایک کنونشن سنٹر تعمیر کیا جائے گا جس میں 7000 مندوبین کی گنجائش ہوگی۔ دارالحکومت دہلی کے قلب میں واقع اس میدان میں دیگر کئی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ تجویز کے مطابق عصری سنٹرس کو موجودہ اگزیبیشن ہالس منہدم کرکے تعمیر کیا جائے گا۔ انڈیا ٹریڈ پرموشن آرگنائزیشن کے سی ایم ڈی ایل سی گوئل نے کہاکہ یہ میری اولین ترجیح ہے کہ تمام کاموں کی منظوری 3 تا 4 ماہ کے اندر حاصل کرلی جائے اس کے لئے رقومات کا تناسب 2,500 کروڑ تا 3000 کروڑ روپئے رکھا گیا ہے۔ اس پراجکٹ کی تکمیل کے لئے 3 تا 4 سال درکار ہوں گے۔ اس کو دو مرحلوں میں پورا کیا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ موجودہ ریاستی پاولین کو بھی اسی طرز پر تعمیر کیا جائے گا کہ اس میں عوامی رابطہ کے دفاتر کے قیام کے ساتھ اپنے روز مرہ کے کام انجام دیئے جائیں گے اور اس میں سرمایہ کاری کے کانفرنس جیسی تقاریب منعقد ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT