Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / پرگیہ ٹھاکر معائنوں کیلئے دواخانہ منتقل

پرگیہ ٹھاکر معائنوں کیلئے دواخانہ منتقل

بھوپال 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سادھوی پرگیہ ٹھاکر جو آر ایس ایس پرچارک سنیل جوشی کے قتل کے مقدمہ کی کلیدی ملزم ہے، خرابیٔ صحت کی بناء پر اسپتال منتقل کردی گئی۔ اسپتال کے ذرائع کے بموجب پرگیہ ٹھاکر بعض بیماریوں کا پنڈت خوشی لال آیوروید ہاسپٹل میں علاج کروارہی تھیں۔ کل اُنھیں صحت میں انحطاط پیدا ہونے پر کینسر ہاسپٹل منتقل کردیا گی

بھوپال 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سادھوی پرگیہ ٹھاکر جو آر ایس ایس پرچارک سنیل جوشی کے قتل کے مقدمہ کی کلیدی ملزم ہے، خرابیٔ صحت کی بناء پر اسپتال منتقل کردی گئی۔ اسپتال کے ذرائع کے بموجب پرگیہ ٹھاکر بعض بیماریوں کا پنڈت خوشی لال آیوروید ہاسپٹل میں علاج کروارہی تھیں۔ کل اُنھیں صحت میں انحطاط پیدا ہونے پر کینسر ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ گزشتہ سال پرگیہ ٹھاکر کو کینسر ہونے کی تشخیص کی گئی تھی۔ جواہرلال نہرو کینسر ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے کہاکہ اُن کے خون کے چند معائنے کئے گئے اور اُن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ مہاراشٹرا پولیس نے 2008 ء کے مالیگاؤں بم دھماکوں کے سلسلہ میں اُنھیں گرفتار کیا تھا۔ بعدازاں مدھیہ پردیش پولیس نے فبروری 2011 ء میں سنیل جوشی کے قتل کے ملزم کی حیثیت سے اُنھیں گرفتار کیا۔ سنیل جوشی مالیگاؤں اور سمجھوتہ اکسپریس بم دھماکوں کے مقدمات میں ملزم تھا اور مدھیہ پردیش کے شہر دیواس میں اُس کے قتل کی واردات 29 ڈسمبر 2007 ء کو پیش آئی۔ دریں اثناء پرگیہ کے ایک رشتہ دار بھگوان جھا نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ پانچ سال بعد بھی اُن کے خلاف ایک بھی مقدمہ میں فرد جرم پیش نہیں کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT