Tuesday , December 11 2018

پرگی میں اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کی واردات

حیدرآباد ۔ /10 اگست (سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقے پرگی میں پیش آئے ایک واقعہ میں نامعلوم افراد نے 35 سالہ خاتون کی مبینہ طور پر اجتماعی عصمت ریزی کرکے قتل کردیا ۔ پولیس کے بموجب انہیں جھلسی ہوئی خاتون کی نعش پرگی میں واقع ایک فارم ہاؤس کے قریب دستیاب ہوئی ۔ پولیس رنگاریڈی نے سراغ رسانی دستے کو موقعہ واردات پر طلب کرلیا اور ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو پتہ چلا ہے کہ خاتون جس کی شناخت ہنوز نہ ہوسکی ہے کی اجتماعی عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا گیا اور بعد ازاں نعش کو نذر آتش کردیا گیا ۔ پولیس نے نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اس سلسلے میں قتل و عصمت ریزی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔

TOPPOPULARRECENT