Saturday , November 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پرگی میں سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

پرگی میں سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

پرگی۔/7نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہونے کا واقعہ پرگی پولیس اسٹیشن کے حدود میں رات 10 بجے کے وقت پیش آیا۔ پولیس پرگی کے مطابق پوڈور منڈل راکام چیرلہ گاؤں کے رہنے والے باپ انجو نائک49 سالہ، بیٹا وی جیا17 سالہ، انیل کمار 17 سالہ نے اپنے گاؤں سے آٹو میں پرگی آرہے تھے کہ پرگی کے قریب سب اسٹیشن کے پاس ڈی سی ایم لاری نے آٹو کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ان تین افراد کو پرگی سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔ پرگی پولیس کیس درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT