Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / پرگی کے قریب بس کی ٹکر سے خاتون فوت

پرگی کے قریب بس کی ٹکر سے خاتون فوت

بے قابو بس درخت سے ٹکرا گئی ۔ 15 مسافرین زخمی
حیدرآباد ۔ /9 اگست (سیاست نیوز)  ضلع رنگاریڈی کے پوڈور منڈل میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں ایک بے قابو آر ٹی سی بس  درخت سے ٹکرا گئی جس کے سبب ایک خاتون برسرموقع ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پرگی روڈ پر آج دوپہر حیدرآباد تا بیجاپور قومی شاہراہ نارائن پیٹ بس ڈپو سے تعلق رکھنے والی تیز رفتار آر ٹی سی بس نے اپنا توازن کھوکر ایک خاتون ٹی انجلی کو روندتے ہوئے لب سڑک واقع درخت کو ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں 15 افراد بشمول مسافرین بھی زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو پرگی پولیس نے مقامی دواخانہ منتقل کیا جہاں پر وہ زیرعلاج ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ آر ٹی سی بس ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ہے اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ۔ حادثہ کے بعد پوڈور منڈل میں سنسنی پھیل گئی اور قومی شاہراہ پر ٹریفک کچھ گھنٹوں کیلئے متاثر ہوگئی ۔ وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی نے بتایا کہ مہلوک خاتون ٹی انجلی کے ورثا کو دو لاکھ روپئے ایکس گریشا دی جائیگی اور ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی ۔ مہیندر ریڈی نے اپنے بیان میں بتایا کہ آر ٹی سی بس ڈرائیورس ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ۔

TOPPOPULARRECENT