پریاگ راج میں دیر رات گھر کے باہر سورہے دو افراد کو شرابی نے گولی ماری

پریاگ راج،7دسمبر(سیاست ڈاٹ کام )اترپردیش میں پریاگ راج کے جارج ٹاؤن علاقے میں گھر کے باہر سورہے دو افراد کو ایک شرابی نے گولی ماردی جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔پولیس ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ جارج ٹاؤن علاقے کے بابا کا باغ محلے کا رہنے والا آکاش کمار اپنے ساتھی سمت رائے کے ساتھ گھر کے باہر سورہا تھا۔اسی محؒے میں رہنے والا راجو رات تقریباً 12بجے شراب پی کر وہاں آیا اور گالی گلوچ کرنے لگا۔شور سن کر دونوں کی نیندٹوٹ گئی اور انہوں نے راجو کو شور کرنے سے منع کیا تواس نے انہیں گولی ماردی۔نازک حالت میں دونوں کو سوروپ رانی نہرو اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے ۔اس سلسلے میں راجی پاسی اور اس کے بیٹے ہمانشو وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرایاگیا ہے ۔پولیس ملزم کی تلاش کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT