Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / پریتوشا کی موت کی تحقیقات کرائم برانچ کے ذریعہ کروانے کا مطالبہ

پریتوشا کی موت کی تحقیقات کرائم برانچ کے ذریعہ کروانے کا مطالبہ

ممبئی ، 15 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ٹی وی اداکارہ پریتوشا جس نے خود کشی کی، اُس کے والدین نے چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ممبئی پولیس کرائم برانچ کے ذریعہ اس واقعہ کی تحقیقات کی گزارش کی ہے اور یہ الزام عائد کیا کہ پریتوشا کی موت کیلئے ان کا بوائے فرینڈ اور ٹی وی پروڈیوسر راہول راج سنگھ ذمہ دار ہیں ۔ پریتوشا کی والدہ سوما بنرجی نے 13 اپریل کو موسومہ مکتوب میں یہ شکایت کی کہ میری دختر دھوکہ باز راہول کی محبت میں گرفتار ہوگئی جس نے نہ صرف میری لڑکی کو دھوکہ دیا بلکہ ایسے حالات پیدا کئے جس کی وجہ سے وہ خود کشی پر مجبور ہوگئی ۔ علاوہ ازیں اس نے متعدد معصوم لڑکیوں کو لاکھوں روپئے کا دھوکہ دیا ہے ۔ انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ بنگور نگر پولیس جہاں پر پریتوشا بنرجی کی موت کا کیس درج ہے، سنجیدگی سے تحقیقات کرنے کی بجائے ملزم کو ثبوت مٹانے کی مکمل آزادی دے رہی ہے ، جس کے پیش نظر یہ کیس ممبئی کرائم برانچ کو منتقل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمیں انصاف ملے۔
1.6کلو گرام طلائی زیورات ضبط
کوئمبتور۔/15اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن حکام نے کنتو کاڈو کے حدود میں گاڑیوں کی تلاشی کے دوران تقریباً 1.6کلو طلائی زیورات ضبط کرلئے جوکہ کارآمد دستاویزات کے بغیر منتقل کئے جارہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ تلاشی مہم کے دوران ایک کار سے یہ طلائی زیورات برآمد کرلئے گئے ، کار میں سوار افراد زیورات کے دستاویزات پیش کرنے سے قاصر تھے جس کی بناء ضبط کرکے ڈسٹرکٹ ٹریژری کے حوالے کردیئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT