پریتی زنٹامعاملہ کے سلسلہ میں گنگسٹر کی دھمکیوں کی واڈیا کی شکایت

ممبئی 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) پریتی زنٹا ۔ نیس واڈیا تنازعہ نے آج ایک نیا موڑ لے لیا جبکہ واڈیا گروپ نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ اُسے ایک انڈر ورلڈ ڈان کی جانب سے دھمکی آمیز ٹیلیفون کالس، ٹکسٹ مسیجس وصول ہوئے ہیں جن میں انتباہ دیا گیا ہے کہ اگر وہ اداکارہ کو ہراساں کریں گے تو اُن کا کاروبار خطرہ میں پڑجائے گا۔ صنعت کار نسلی واڈیا

ممبئی 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) پریتی زنٹا ۔ نیس واڈیا تنازعہ نے آج ایک نیا موڑ لے لیا جبکہ واڈیا گروپ نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ اُسے ایک انڈر ورلڈ ڈان کی جانب سے دھمکی آمیز ٹیلیفون کالس، ٹکسٹ مسیجس وصول ہوئے ہیں جن میں انتباہ دیا گیا ہے کہ اگر وہ اداکارہ کو ہراساں کریں گے تو اُن کا کاروبار خطرہ میں پڑجائے گا۔ صنعت کار نسلی واڈیا کے ایک سکریٹری کو اِس کے سیل فون پر ایک شخص سے ٹیلیفون کالس وصول ہوئے تھے جس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ مفرور گنگسٹر روی پجاری ہے۔ یہ واقعہ پیر کے دن پیش آیا تھا جس کی شکایت کل این ایم جوشی مارگ پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی۔

ڈپٹی کمشنر پولیس مہیش پاٹل نے کہاکہ ٹیلیفون پر دھمکی دی گئی تھی کہ پریتی زنٹا کا پیچھا نہ کیا جائے۔ یہ پیغام واڈیا تک پہونچادیا جائے ورنہ اُس کا کاروبار مشکل میں پڑجائے گا۔ مبینہ طور پر گنگسٹر نے سکریٹری کو جو واڈیا خاندان کے ارکان میں سے ایک ہے، مبینہ طور پر فون پر دھمکی دی تھی کہ یہ شکایت اب دھمکی دے کر رقومات وصول کرنے کے انسدادی شعبہ کو روانہ کردی گئی ہیں تاکہ فون کرنے والے کی شخصیت کے بارے میں تحقیقات کی جائے کہ وہ حقیقت میں روی پجاری ہے یا نہیں۔ نسلی واڈیا کے بڑے بیٹے کا پریتی زنٹا کے ساتھ جو اُس کی سابق گرل فرینڈ ہے، سخت تنازعہ چل رہا ہے۔ پریتی زنٹا نے شکایت کی ہے کہ اُس نے 30 مئی کو برسر عام اُس کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT