Wednesday , September 19 2018
Home / Top Stories / پریتی زنٹا کا نیس واڈیا پر دست درازی کا الزام

پریتی زنٹا کا نیس واڈیا پر دست درازی کا الزام

ممبئی 14 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اداکارہ اور آئی پی ایل ٹیم کنگس الیون پنجاب کی شریک مالک پریتی زنٹا نے الزام عائد کیا کہ ان کے سابق بوائے فرینڈ نیس واڈیا نے ان کے ساتھ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں دست درازی کی ہے اور ان کو گالی گلوچ کرتے ہوئے دھمکایا ہے ۔ پریتی زنٹا نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ نیس واڈیا نے ان کے ساتھ ایسا رویہ اختیا

ممبئی 14 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اداکارہ اور آئی پی ایل ٹیم کنگس الیون پنجاب کی شریک مالک پریتی زنٹا نے الزام عائد کیا کہ ان کے سابق بوائے فرینڈ نیس واڈیا نے ان کے ساتھ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں دست درازی کی ہے اور ان کو گالی گلوچ کرتے ہوئے دھمکایا ہے ۔ پریتی زنٹا نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ نیس واڈیا نے ان کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا ہے ۔ اس سے قبل بھی انہوں نے کئی موقعوں پر ایسا کیا ہے ۔ پریتی نے کہا کہ نیس واڈیا کا جو رویہ ہے اس کے نتیجہ میں وہ نہ صرف خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں بلکہ انہیں شرم بھی محسوس ہو رہی ہے ۔ اس سے قبل بھی واڈیا کئی موقعوں پر ایسا کرچکے ہیں۔ تاہم نیس واڈیا نے ‘ جو خود بھی کنگس الیون پنجاب ٹیم کے شریک مالک ہیں ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ جھوٹے الزام ہیں۔

نیس واڈیا نے کہا کہ انہیں اس الزام پر صدمہ لگا ہے ۔ یہ بے بنیاد الزام ہے ۔ پریتی نے اپنی شکایت میں کہا کہ واڈیا نے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں میچ کے دوران غیر ضروری طور پر ان پر چیختے چلاتے ہوئے ان کا ہاتھ پکڑ کر کھینچا تھا ۔ اس دوران ممبئی میں میرین ڈرائیو پولیس نے کہا کہ وہ پریتی کی شکایت کا جائزہ لے رہی ہے ۔ پولیس اسٹیڈیم کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے کے علاوہ متعلقہ عملہ اور عہدیداروں کے بیانات بھی قلمبند کریگی ۔ پولیس نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں آئی پی ایل کے سی ای او سندر رمن کے علاوہ وانکھیڈے اسٹیڈیم کے اسٹاف سے بھی پوچھ تاچھ کریگی ۔اس دوران قومی خواتین کمیشن نے فیصلہ کیا کہ وہ پریتی کی نیس کے خلاف شکایت اور الزامات کی تحقیقات کریگا۔ از خود کارروائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کمیشن نے اس کیس کی تفصیلی تحقیقات کا جائزہ لیا ہے۔ این سی ڈبلیو چیرپرسن ممتا شرما نے آج کہا کہ ہم پریتی زنٹا کیس کا ازخود جائزہ لیں گے اور اس معاملے کی اپنے طور پر تفصیلی جانچ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT