Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / پریتی زنٹا کیس : بی سی سی آئی سے تماشائیوں کی فہرست طلب

پریتی زنٹا کیس : بی سی سی آئی سے تماشائیوں کی فہرست طلب

ممبئی 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) فلم اداکارہ پریتی زنٹا کی جانب سے سابق بوائے فرینڈ نیس واڈیا کے خلاف دائر کردہ مقدمہ کی تحقیقات کررہی ممبئی پولیس نے بی سی سی آئی سے وانکھڈے اسٹیڈیم کے گرویر پویلین میں موجود تماشائیوں کی فہرست فراہم کرنے کی خواہش کی ہے۔ اِس واقعہ کے وقت نشستوں کے انتظام اور دیگر تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ پولیس نے دعوی

ممبئی 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) فلم اداکارہ پریتی زنٹا کی جانب سے سابق بوائے فرینڈ نیس واڈیا کے خلاف دائر کردہ مقدمہ کی تحقیقات کررہی ممبئی پولیس نے بی سی سی آئی سے وانکھڈے اسٹیڈیم کے گرویر پویلین میں موجود تماشائیوں کی فہرست فراہم کرنے کی خواہش کی ہے۔ اِس واقعہ کے وقت نشستوں کے انتظام اور دیگر تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ پولیس نے دعویٰ کیاکہ آئی پی ایل صدرنشین رنجیپ بسوال نے 30 مئی کو بحث کے فوری بعد پریتی زنٹا سے بات کی تھی۔

ساتھی انسپکٹر کی جنسی ہراسانی کا شکار خاتون کانسٹیبل
مظفر نگر۔ 17 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک خاتون پولیس کانسٹیبل نے الزام عائد کیا کہ اُس کا ساتھی پولیس انسپکٹر اُس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا ہے جس کے بعد اس معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کیا گیاہے۔ ایس پی ( سٹی ) سراون کمار کے مطابق خاتون کانسٹیبل نے انسپکٹر رنویر تومر کے خلاف کل یہ شکایت درج کروائی جو پولیس کنٹرول روم کا انچارج بتایا گیا ہے ۔ گزشتہ ایک ماہ سے خاتون کانسٹیبل کو جنسی طورپر ہراساں کررہا ہے ۔ ایس پی کمار نے کہا کہ اگر خاتون کانسٹیبل کا الزام صحیح ثابت ہوا تو رنویر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ دوسری طرف انسپکٹر تومر نے وصاحت کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کانسٹیبل نے اُسے قصداً اس معاملہ میں گھسیٹا ہے کیونکہ دیانتدارانہ طورپر ڈیوٹی نہ نبھانے پر اُس نے ایک بار خاتون کانسٹیبل کی سرزنش کی تھی ۔ دریں اثناء خاتون کانسٹیبل کو کنٹرول روم سے ڈیوٹی تبدیل کرکے دوسرے مقام منتقل کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT