Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / پریرا کو ورلڈکپ سے باہر رکھنے کی سازش:وزیر کھیل

پریرا کو ورلڈکپ سے باہر رکھنے کی سازش:وزیر کھیل

کولمبو۔17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے وزیر کھیل نے  ڈوپ ٹسٹ مثبت آنے پر معطل کئے جانے والے  وکٹ کیپر کشال پریرا کا دفاع کرتے ہوئے اسے کرکٹر کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ پر موجود سری لنکائی ٹیم کے وکٹ کیپر  کشال پریرا کا ڈوپ ٹسٹ مثبت آیا جس پر انہیں دورے کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔ وزیر کھیل دیاسری جیاسیکرا نے پارلیمنٹ کو مطلع کیا کہ حکام پریرا کے ٹسٹ کیلئے ایک دوسرا نمونہ بھیجیں گے اور ان کے دفاع کیلئے جو کچھ ہو سکا وہ کر رہے ہیں۔ ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ یہ پریرا کو آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ سے باہر رکھنے کی سازش ہے۔ یاد رہے کہ آئندہ سال ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپیئن سری لنکا پسندیدہ ٹیموں میں شامل ہے اور پریرا کی معطلی ان کیلئے ایک بڑا دھکا ہے۔ جیاسیکرا نے کہا کہ سری لنکا صدر میتھری پالا سری سینا نے پریرا سے ذاتی طور پر بات کی جنہیں دورہ نیوزی لینڈ کے دو ٹسٹ، پانچ ونڈے اور دو  ٹوئنٹی20  میچوں کیلئے معطل کیا گیا ہے۔ پرایرا ڈوپ ٹسٹ میں ناکامی سے دوچار ہونے والے دوسرے سری لنکائی کھلاڑی ہیں جبکہ 2011 ورلڈ کپ سے قبل سری لنکائی اوپنر اپل تھارنگا کا ڈوپ ٹسٹ مثبت آنے پر انہیں تین ماہ کیلئے معطل کردیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT