Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / پریس فریڈم ایوارڈس پانے والوں میں ہندوستانی خاتون صحافی بھی شامل

پریس فریڈم ایوارڈس پانے والوں میں ہندوستانی خاتون صحافی بھی شامل

نیویارک ۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے والی کمیٹی نے آج ہندوستان، السلواڈور، ترکی اور مصر سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی صحافیوں کو اپنے سالانہ انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈس سے نوازا کیونکہ ان صحافیوں سے پریس کی آزادی کے لئے موت کی دھمکیوں، سزائے قید اور جلاوطنی کی بھی پرواہ نہیں کی اور اپنی خدمات بجا لانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ اس موقع پر سی پی جے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جوئل سائمن نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ آج صحافت کو دھمکیاں دیئے جانے کا سلسلہ پوری دنیا ہی جاری ہے جس میں امریکہ بھی شامل ہے۔ خاص طور پر ری پبلیکن ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد جنہوں نے قومی دھارے والے میڈیا کو غیردیانت دار قرار دیا تھا اور جنہوں نے اب تک اپنی زبردست کامیابی کے بعد بھی کوئی پریس کانفرنس ہنوز منعقد نہیں کی ہے۔ نیوز ویب سائٹ اسکرول ڈاٹ اِن کی ہندوستانی خاتون صحافی مالنی سبرامنیم کو ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا ہے، جنہوں نے انتہائی جرأت مندی کے ساتھی انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات کا انتہائی موثر انداز میں احاطہ کیا تھا جس پر انہیں پولیس کے علاوہ دیگر شدت پسند گروپس کی جانب سے بھی دھمکیاں دی جاتی تھیں اور وقتاً فوقتاً ہراساں کیا جاتا تھا تاہم مالنی سبرامنیم نے اس کی کوئی پرواہ نہیں کی اور ریاست چھتیس گڑھ کے بستر علاقہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خوب قلم چلایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT