Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / پریس کانفرنس میں کلارک کی زبان پھسل گئی!

پریس کانفرنس میں کلارک کی زبان پھسل گئی!

ایجبسٹن۔29 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کپتان مائیکل کلارک کیلئے اصل کامیابی کیا ہے، یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ غالباً کینگرو کپتان ’سیکس‘ کو ہی سکسیس(کامیابی) کا متبادل سمجھتے ہیں، تب ہی یہ رواں برس کے دوران دوسرا موقع ہے کہ جب پریس کانفرنس میں سکسیس کی جگہ ’سیکس‘ پر زور دیا گیا۔ دراصل ہوا کچھ یوں کہ کلارک ایشز کے سلسلے میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ منعقدہ لارڈز میں فتح کے ذریعے سیریز میں واپسی کی بات کر رہے تھے۔ وہ کہنا چاہتے تھے کہ ’’سکسیس کیلئے مہارتوں کا استعمال ہی سب کچھ ہے‘‘۔ تاہم وہ اسے یوں کہہ گئے کہ ’’سیکس‘‘ کیلئے مہارتوں کا استعمال ہی سب کچھ ہے۔ کلارک کو جب غلطی کا ادراک ہوا تو وہ مسکراکر کہنے لگے کہ ایسا میرے ساتھ پہلی بار نہیں ہوا ۔ رواں برس ورلڈ کپ کے دوران آسٹریلیائی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وہ کپتانی سنبھالنے کے بعد سے شاندار ’سیکس‘ کا مزہ لے رہے ہیں۔ صحافی کو جلد ہی اپنی شرمندگی کا احساس ہوا اور اس نے معذرت کے ساتھ اپنا سوال درست لفظ یعنی ’’سکسیس‘‘ کے ساتھ دہرایا۔

TOPPOPULARRECENT