Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / پریس کلب میں آج اردو صحافت کا تاریخی سفر پر سمینار

پریس کلب میں آج اردو صحافت کا تاریخی سفر پر سمینار

جناب عامر علی خان مہمان خصوصی ،عابد رسول خان افتتاح کریں گے

جناب عامر علی خان مہمان خصوصی ،عابد رسول خان افتتاح کریں گے
حیدرآباد 15 اگست (پریس نوٹ ) موومنٹ فار ایجوکیشن اینڈ اکنامک تلنگانہ کے زیر اہتمام 68 ویں یوم آزادی ہند جشن کے ضمن میں ایک سمینار بعنوان آزادی ہند کے 67 سال ۔ اردو صحافت کا تاریخی سفرپریس کلب بشیر باغ میں 16 اگست کو دوپہر 2 تا 5 شام مقرر ہے ۔ سمینار کا افتتاح جناب عابد رسول خان صدر نشین مائناریٹیز کمیشن کریں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست شرکت کریں گے جبکہ مہمانان اعزازی کی حیثیت سے الحاج میر کاظم علی خان صدر نشین آل انڈیا اسمال اینڈ میڈیم نیوز پیپرس فیڈریشن ،حافظ پیر شبیر احمد ایم ایل سی ، جناب قیوم انور تلنگانہ نیوز ڈائرکٹر ،ڈی سدھاکر سکریٹری گریٹر حیدرآباد کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا شرکت کریںگے ۔ بعدازاں ہندی اردو زبان کے شعراء اپنا کلام پیش کریں گے ۔ مشاعرہ کی صدارت شری ششی نارائنا سوادھین کریں گے ۔ جناب فرید ضیائی، منیر پٹیل ، محمد ارشد ،سید علی الدین احمد اسد ، سید حمید الدین احمد محمود نے ادب دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT