Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پریس کلب چیریال کی تعمیر کیلئے5 لاکھ روپئے منظور

پریس کلب چیریال کی تعمیر کیلئے5 لاکھ روپئے منظور

مدور۔ 12 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن پارلیمنٹ بھونگیر ڈاکٹر بورا نرسیا گوڑ نے آج چیریال ٹاؤن میں عصری آلات و سہولیات سے لیس پریس کلب چیریال کی تعمیر کے لئے 5 لاکھ روپئے اپنے ترقیاتی فنڈز سے منظور کرتے ہوئے سفارشی مکتوب ضلع کلکٹر سدی پیٹ وینکٹ رام ریڈی کو روانہ کردیا۔ مذکورہ عمارت میں ڈیویژن پریس کلب چیریال میں شامل مدور، چیریال و کمراویلی منڈلس کے یونٹوں کا مرکزی دفتر ہوگا جس سے مذکورہ منڈلس کے تمام ذرائع ابلاغ کے نمائندے استفادہ کریں گے۔ محمد کریم الدین کوثر جوائنٹ سیکریٹری سب ڈیویژن پریس کلب چیریال نے بتایا کہ کلب کے حکام کی نمائندگی پر رکن پارلیمنٹ نے مزید 5 لاکھ روپئے جاری کرنے کے لئے ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ سے راست نمائندگی کرنے کا وفد کو تیقن دیا۔ پریس کلب چیریال کی تعمیر کے لئے ٹاؤن کے مقامات میں واقع سرکاری اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT