Monday , February 19 2018
Home / سیاسیات / پریس کی آزادی کیلئے حکومت پابند عہد:مودی

پریس کی آزادی کیلئے حکومت پابند عہد:مودی

نئی دہلی۔ 16نومبر (سیاست ڈاٹ کام)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قومی یوم صحافت پر کہا کہ آزاد پریس زندہ ومتحرک جمہوریت کی بنیاد ہے اور ہم پریس کی آزادی اور تمام شکلوں میں اس کے اظہار کو برقرار رکھنے کیلئے پابند عہد ہیں۔مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے امید ظاہر کی “میڈیا ملک کے 125 کروڑ ہندوستانیوں کی مہارت، طاقت اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ جگہ دے گا۔ موجودہ وقت میں ہم سماجی ذرائع ابلاغ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ رہے ہیں اور لوگوں میں موبائل فون کے ذریعے خبروں کے تئیں رجحان بڑھا ہے ۔مجھے یقین ہے کہ اس علاقے میں ہونے والی ترقی سے سماجی ذرائع ابلاغ کی لوگوں تک پہنچ بڑھے گی اور سماجی ذرائع ابلاغ زیادہ سے زیادہ جمہوری اور مددگار بنے گا”۔انہوں نے کہا ”ایسے لوگ جن کے مسائل کو کوئی نہیں اٹھاتا تھا ۔ سماجی ذرائع ابلاغ نے انہیں آواز دے کر قابل ستائش رول ادا کیا ہے ۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران سماجی ذرائع ابلاغ نے سوچھ بھارت ابھیان اور حفظان صحت پیغام کو مؤثر طریقہ سے آگے بڑھایا ہے ۔ قومی یوم صحافت پر سماجی ذرائع ابلاغ کے تمام دوستوں کو میری طرف سے مبارک باد”۔

TOPPOPULARRECENT