Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / پریشان ہونے کی ضرورت نہیں : لوکیش

پریشان ہونے کی ضرورت نہیں : لوکیش

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کے فرزند لوکیش نے اپنے والد کو قومی اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر کو گلی کے لیڈر قرار دیا ۔ این ٹی آر ٹرسٹ بھون پہونچکر تلگو دیشم کے قائدین کو پریشان نہ ہونے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ہم جھوٹے مقدمات سے ڈرنے گھبرانے والے نہیں ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو کو نوٹس جاری کرنے کی قیاس آرائیاں سرگرم ہونے کے بعد تلگو دیشم کارکن بڑے پیمانے پر این ٹی آر ٹرسٹ بھون کے پاس جمع ہوگئے اور چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف نعرے بازی کی اور میڈیا سے بھی الجھ پڑے ۔ اطلاع ملتے ہی نارا لوکیش این ٹی آر ٹرسٹ بھون پہونچ گئے اور کارکنوں کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ ڈرنے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ایک منظم سازش کی تحت تلنگانہ حکومت چندرا بابو نائیڈو کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ اس تعلق سے نائیڈو یا تلگو دیشم پارٹی ڈرنے گھبرانے والی نہیں ہے ۔ لوکیش نے ٹیوٹر پر ٹیوٹ کرتے ہوئے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو قومی قائد ہیں جب کہ کے سی آر گلی کے لیڈر ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT