Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پریمئیر بیڈمینٹن لیگ کے دوران کشیپ کا کندھا زخمی

پریمئیر بیڈمینٹن لیگ کے دوران کشیپ کا کندھا زخمی

نئی دہلی 15 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی بیڈمینٹن اسٹار پی کشیپ ایک بار پھر زخمی ہوگئے ہیں۔ وہ پریمئیر بیڈمینٹن لیگ میں ممبئی کے ایچ ایس پرانوئے کے خلاف میچ کے دوران اپنا کندھا زخمی کر بیٹھے ہیں۔ جب ان مقابلوں میں چینائی اسماشرس نے ممبئی کے خلاف 3 – 2 کی سبقت حاصل کی تھی اس وقت پہلے مینس سنگلز میں کشیپ نے ممبئی کے پرانوئے کے خلاف میچ کا آغاز کیا تھا ۔ وہ میدان پر گئے اور شروعات کی تھی کہ ان کا کندھا زخمی ہوگیا ۔ کشیپ نے کہا کہ انہیں دواخانہ جانے کی ضرورت ہے تاکہ ایم آر آئی کیا جاسکے اس کے بعد ہی وہ آئندہ کچھ کہہ سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT