Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / پریمیئر لیگ کی آمدنی میں 3.60 ارب کروڑ کا اضافہ

پریمیئر لیگ کی آمدنی میں 3.60 ارب کروڑ کا اضافہ

لندن ۔13جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش پروفیشنل فٹ با ل پر یمیئر لیگ کی آمدنی میں 3 ارب 60کروڑ پائونڈ کاریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔برطانوی آڈٹ کمپنی‘‘ ڈیلوئٹ’’ کے معاشی تجزیہ نگاروں کے مطابق 2015-16 کے سیزن کے دوران بوئوینٹ یوئیفاٹی وی کی آمدنی میں اضافے کے باعث پریمیئر لیگ کے کلبز کی آمدنی 9 فیصد اضافے سے ریکارڈ 3ارب 60کروڑ پائونڈ تک پہنچ گئی۔آڈٹ فرم نے کہا ہے کہ براڈکاسٹ سے ایک ارب90کروڑ پائونڈ حاصل ہوئے جو ٹاپ کلبز کی آمدنی کے نصف سے بھی زیادہ ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ گزشتہ برس ہونے والے ڈومیسٹک ٹی وی معاہدے سے آمدنی میں لگا تاراضافہ ہورہا ہے اورمسلسل تیسرے سیزن میں کلبز کا ملاکر منافع 50کروڑ پائونڈ سے تجاوز کرگیا لیکن تنخواہیں 12فیصد اضافے سے 2ارب 30کروڑ پاؤنڈ بڑھ گئی ہیں۔یاد رہے فٹبال کیلئے انگلش پریمیئر لیگ شائقین کی دلچسپی کے علاوہ تجارتی اعتبار سے کافی کامیاب ٹورنمنٹ تصور کیا جاتا ہے جہاں کھلاڑیوں کی خدمات کے حصول کیلئے نیلامی کے ذریعہ انہیں کافی کثیر قیمتیں ادا کی جاتی ہیں۔ نیز اس ٹورنمنٹ میں کئی سنسنی خیز مقابلے بھی ریکارڈس بک میںموجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT