Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / پریمیر بیاڈمنٹن لیگ کیلئے آج کھلاڑیوں کا ہراج

پریمیر بیاڈمنٹن لیگ کیلئے آج کھلاڑیوں کا ہراج

حیدرآباد ۔ 8 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پریمیر بیاڈمنٹن لیگ (پی بی ایل ) کیلئے کھلاڑیوں کا ہراج کل حیدرآباد میں منعقد ہورہا ہے اور اس موقع پر ورلڈ چمپیئن وکٹر ایکسل سن (ڈنمارک ) اور نیومیرواوونو (چین) کے علاوہ تائی پی کے شٹلر ( تائی ایزوان ) جیسے اتھلیٹس کو شامل ہونے کا موقع رہے گا ۔ ایکسل سن نے گلاسگو میں ورلڈچمپیئن شپ جیت کر عالمی نمبر ایک خطاب حاصل کیا ہے۔ اور آل انگلینڈ چمپیئن تائی ایزوان نے ملائیشیا ، سنگاپور میں بھی ٹائٹلس جیتے ہیں ۔ ان تمام کھلاڑیوں نے پی بی ایل میں حصہ لینے کی توثیق کردی ، جس کا اہتمام بیاڈمنٹن اسوسی ایشن آف انڈیا کے ذریعہ اسپورٹس لائیو کررہا ہے ۔ ریوو اولمپک چمپیئن کیرولینا مارین (اسپین ) اور ورلڈ نمبر 2 پی وی سندھو (ہندوستان ) ، ورلڈ چمپیئن شپ برانز میڈلسٹ سائنا نہوال اور کدمبی سریکانت ہراج میں ٹاپ کھلاڑی ہوں گے ۔ ہر فرنچائز کو اپنی ٹیم پر 2.12 کروڑ روپئے کی رقم خرچ کرنے کی اجازت ہے ۔ ہراج میں جملہ 133 کھلاڑی حصہ لیں گے ۔ ان میں 10 اولمپک میڈلسٹ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ حال ہی میں اختتام پذیر ورلڈ چمپیئن شپ کے 8 میڈلسٹ نے بھی 6 کروڑ روپئے کی اس لیگ میں شرکت کی توثیق کی ہے ۔ پی بی ایل کا ڈسمبر میں انعقاد عمل میں آئے گا ۔ دلچسپ پہلو یہ ہے کہ چین بھی اس بار موثر نمائندگی کررہا ہے اور ملک کے عالمی نمبر 11 مینس سنگلز کھلاڑی ٹیان ہووی ہراج میں شریک ہوں گے ۔ پی بی ایل 3 ایک طاقتور 8 ٹیموں پر مشتمل لیگ ہے جس میں مزید دو فرنچائیز شامل کئے گئے ہیں۔ اس کا آغاز 22 ڈسمبر کو ہوگا اور یہ 14 جنوری کو اختتام کو پہونچے گا ۔ بیاڈمنٹن کے شائقین کیلئے ممبئی ، حیدرآباد ، لکھنو ، چینائی اور گوہاٹی میں مقابلے منعقد ہوں گے ۔ ہر ٹیم ایک کھلاڑی پر زیادہ سے زیادہ 72 لاکھ روپئے خرچ کرسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT