Wednesday , June 20 2018
Home / سیاسیات / پرینکا کے بارے میں سونیا گاندھی خاموش

پرینکا کے بارے میں سونیا گاندھی خاموش

نئی دہلی۔ 2 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج ان سوالات کا جواب دینے سے انکار کیا جن میں پارٹی اُمور میں پرینکا گاندھی کے وسیع تر کردار کے بارے میں دریافت کیا گیا تھا ۔ وہ بار بار راہول گاندھی کے بارے میں سوالات پر برہم نظر آتی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ آپ ایک ہی سوال بار بار پوچھ رہے ہیں ۔ وہ جب بھی واپس آئیں گے آپ کو اطلاع مل جائے گی ۔ انھوں نے پرینکا گاندھی کو کل ہند کانگریس میں کسی بڑے عہدے پر فائز کرنے کے بارے میں سوالات کے جواب سے گریز کیا ۔ کل ہند کانگریس کی پریس کانفرنس میں پارٹی ترجمان رندھیپ سرجیوالا نے لاعلمی کا اظہار کیاجبکہ اُن سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا پرینکا گاندھی کو کانگریس کا جنرل سکریٹری مقرر کیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ انھیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ ذرائع ابلاغ میں پرینکا گاندھی کیلئے جلد ہی وسیع تر کردار کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ افواہوں کے بموجب پرینکا کو کل ہند کانگریس کی سکریٹری جنرل یا جوائنٹ سکریٹری مقرر کیا جائے گا ۔
لیکن قیادت سے قربت رکھنے والے ذرائع نے ان تمام خبروں کی اہمیت کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی کوئی تجویزـ فی الحال نہیں ، کم از کم فوری طورپر ایسا کوئی امکان نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT