Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / پرینکا گاندھی کے فرزند کی آنکھ کا ایل وی پرساد آئی ہاسپٹل میں علاج

پرینکا گاندھی کے فرزند کی آنکھ کا ایل وی پرساد آئی ہاسپٹل میں علاج

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : صدر کانگریس سونیا گاندھی کی دختر پرینکا گاندھی اور ان کے شوہر رابرٹ ووڈرا اپنے فرزند 16 سالہ راہیان کے ہمراہ حیدرآباد پہونچے ۔ پرینکا گاندھی کے فرزند کی آنکھ کرکٹ کی گیند سے زخمی ہوئی تھی اس کے علاج کے لیے یہ والدین ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ جوبلی ہلز پہونچکر بچہ کا علاج کروایا ۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس ) نے پرینکا کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے فرزند راہیان کی زخمی آنکھ کا مزید علاج کرنے کے لیے ایل وی پرساد آئی ہاسپٹل سے رجوع ہوں ۔ بتایا جاتا ہے کہ راہیان دہلی میں کرکٹ کھیلنے کے دوران شدید زخمی ہوئے تھے ۔ پرینکا گاندھی آج صبح حیدرآباد پہونچی اور دوپہر تک دواخانہ میں ٹھہری رہیں ۔ پنکی ریڈی بھی پرینکا کے ہمراہ دواخانہ میں موجود تھیں ۔ پرینکا اور ان کے شوہر دواخانہ کے گولاپلی پرتبھا راؤ بلاک میں ٹھہرے رہے دوپہر 2 بجکر 55 منٹ کی فلائیٹ سے وہ دہلی کے لیے روانہ ہوئے ۔ مقامی کانگریس قائدین کو پرینکا کے حیدرآباد کے دورہ سے متعلق کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی اور یہ دورہ خالص شخصی نوعیت کا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT