Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / پرینیتی چوپڑہ دہلی ٹیم کے حوصلے بڑھائیں گی

پرینیتی چوپڑہ دہلی ٹیم کے حوصلے بڑھائیں گی

نئی دہلی ۔11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہیرو انڈیا سوپر لیگ فٹبال ٹورنمنٹ کا کل آغاز ہورہا ہے جب کہ دہلی سے تعلق رکھنے والی ٹیم ’دہلی ڈائناموز فٹبال کلب‘ کا افتتاح مقابلہ 14اکٹوبر کو یہاں جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’فٹبال کلب پونے سٹی ‘ کے خلاف ہوگا ‘ جہاں مقامی شائقین کو فٹبال کے کھیل سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ بالی ووڈ خوبرو اداکارہ

نئی دہلی ۔11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہیرو انڈیا سوپر لیگ فٹبال ٹورنمنٹ کا کل آغاز ہورہا ہے جب کہ دہلی سے تعلق رکھنے والی ٹیم ’دہلی ڈائناموز فٹبال کلب‘ کا افتتاح مقابلہ 14اکٹوبر کو یہاں جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’فٹبال کلب پونے سٹی ‘ کے خلاف ہوگا ‘ جہاں مقامی شائقین کو فٹبال کے کھیل سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ بالی ووڈ خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑہ اور آیوشمان کھرانا کو اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے دیکھنے کا موقع ملے گا ۔ دہلی ڈائناموز پہلے ہی اطالوی فٹبال کے لیجنڈ کھلاڑی الگزینڈرو ڈیل پیرو اور دیگر بیرونی کھلاڑیوں کی وجہ سے توجہ حاصل کرچکی ہے اور اب بالی ووڈ کے اداکاروں کی موجودگی نے عوامی دلچسپی کو مزید بڑھادیا ہے ۔ ٹیم کے مالک سمیر منچنڈا نے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ دہلی ڈائناموز کے شائقین کو فٹبال کے علاوہ بالی ووڈ اسٹارس پرینیتی اور ایوشمان کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا جو کہ یہاں میدان میں ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے ۔ مقابلوں کی ٹکٹوں کیلئے دہلی نے پہلے ہی ’بُک مائی شو ڈاٹ کام ‘ پر فروخت کا آغاز کردیاہے اور ٹکٹوں کی ابتدائی قیمت 200روپئے سے شروع ہے جب کہ چند زمروں کی ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہوچکی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT