Saturday , September 22 2018
Home / پریٹالہ روی کے قاتلوں کو بخشا نہیں جائے گا :سنیتا

پریٹالہ روی کے قاتلوں کو بخشا نہیں جائے گا :سنیتا

اننت پور 24 اگست (این ایس ایس ) آندھرا پردیش کی وزیر پریٹالہ سنیتا نے ریاستی اسمبلی میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائدین کے رویہ کی آج سخت مذمت کی ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی بحیثیت اپوزیشن لیڈر برقرار رہنے کی کوئی صلاحیت نہیں حتی کہ خود ان کی پارٹی کے قائدین بھی اس رویہ سے خوش نہیں ہے ۔پریٹالہ سنیتا نے الزام عائد کیا کہ ان کے شوہر (پریٹالہ روی ) کے قاتل اب سڑکوں پر آزاد گھوم رہے ہیں۔ سنیتا نے وارننگ دی کہ پریٹالہ روی کے قاتلوں کو بخشا نہیں جائے گا اور یقینا انہیں سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو کے دورہ حکومت میں گروہ واری سیاست کیلئے کوئی جگہ نہیں رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT