Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / پریڈ گراونڈ پرکائیٹ فیسٹیول میں ’ سویٹ فیسٹیول ‘ ہوگا

پریڈ گراونڈ پرکائیٹ فیسٹیول میں ’ سویٹ فیسٹیول ‘ ہوگا

کائیٹ فیسٹیول کا وال پوسٹر جاری کرنے کے بعد وزیر اے چندو لال کا بیان
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : وزیر سیاحت و کلچر اے چندو لال نے آج کہا کہ تیسرا انٹرنیشنل کائیٹ فیسٹیول ، تین دن 13 تا 15 جنوری پریڈ گراونڈ سکندرآباد پر شاندار پیمانہ پر منعقد کیا جائے گا ۔ رکن اسمبلی سرینواس گوڑ ، سکریٹری بی وینکٹیشم اور دوسروں کے ساتھ کائیٹ فیسٹیول کا وال پوسٹر جاری کرتے ہوئے چندو لال نے کہا کہ اس گراونڈ میں بیک وقت ایک سویٹ فیسٹیول منعقد کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سنکرانتی فیسٹیول کے موقع پر منعقد ہونے والے اس میگا پروگرام کے لیے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ سویٹ فیسٹیول میں 1000 قسم کے سویٹس کا ڈسپلے کیا جائے گا جو کہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ڈسپلے ہوگا اور سویٹس قابل دسترس قیمتوں پر دستیاب ہوں گے ۔ چندو لال نے کہا کہ انٹرنیشنل کائیٹ فیسٹیول میں 15ممالک اور 25 ریاستوں سے پتنگ باز حصہ لیں گے ۔ اور کوئی ایک لاکھ لوگ توقع ہے کہ کائٹ فیسٹیول دیکھنے کے لیے آئیں گے اور وہ پریڈ گراونڈ میں خصوصی اسٹالس پر مٹھائیاں خرید سکتے ہیں ۔ وینکٹیشم نے کہا کہ حیدرآباد کی اہمیت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے اور کائٹ اینڈ سویٹ فیسٹیول کو اسی سطح پر منعقد کیا جائے گا ۔ پریڈ گراونڈ پر پورا منظر منی انڈیا جیسا دکھائی دے گا ۔ سویٹ فیسٹیول میں مختلف ممالک اور ریاستوں کی خواتین کی جانب سے تیار کی جانے والی مٹھائیوں کو پیش کیا جائے گا جس سے ان ممالک اور ریاستوں کی روایات اور کلچر کا اظہار ہوگا اور مٹھائیاں قابل گنجائش قیمت پر دستیاب ہوں گی ۔ وینکٹیشم نے کہا کہ اس ایونٹ میں ہر روز تقریبا ایک لاکھ لوگ آئیں گے اور ان کے لیے داخلہ مفت رہے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT