Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پریڈ گراونڈ کی اراضی حاصل کرنے کی اطلاعات غلط

پریڈ گراونڈ کی اراضی حاصل کرنے کی اطلاعات غلط

حیدرآباد۔/24مئی، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے پریڈ گراؤنڈ سکندرآباد کی اراضی حاصل کرکے اس اراضی پر نئی ریاستی سکریٹریٹ عمارت تعمیر کرنے کی خبروں کو غلط و بے بنیاد قراردیا اور کہا کہ حکومت تلنگانہ پریڈ گراؤنڈ سکندرآباد کی اراضی حاصل کرنے کی کوشش ہرگز نہیں کررہی ہے بلکہ پریڈ گراؤنڈ سکندرآباد کی دوسری جانب پائی جانے والی ’’ بائیسن پولو گراؤنڈ ‘‘  (BISON POLO GROUND) کی اراضی حاصل کرنے کیلئے کوشاں ضرور ہے۔ مرکزی وزیر دفاع مسٹر ارون جیٹلی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں حکومت تلنگانہ کی درخواست پر غور و خوض کرتے ہوئے بائیسن پولو گراؤنڈ کی اراضی حکومت تلنگانہ کے حوالے کرنے سے اصولی طور پر اتفاق کرلیا گیا ۔ اور اس اراضی کے حاصل ہونے پر حکومت تلنگانہ اس اراضی پر عالیشان ریاستی سکریٹریٹ و اسمبلی کے علاوہ کلا بھارتی ( کلچر سنٹر کی ) عمارت کی تعمیر عمل میں لائے گی۔

TOPPOPULARRECENT