Saturday , June 23 2018
Home / Top Stories / پریہ ویریر کے ’بڑے فلمی سفر‘ کی مشہور فلم اداکار رشی کپور نے کی پیشین گوئی

پریہ ویریر کے ’بڑے فلمی سفر‘ کی مشہور فلم اداکار رشی کپور نے کی پیشین گوئی

ممبئی۔ پریہ ویریر کے معصومیت اور اداؤں کے دیوانے ہوگئے ہیں مشہور فلم اداکار رشی کپور۔انہوں نے اٹھارہ سالہ عمر کی اس اداکاری کے متعلق پیشین گوئی کی ہے‘ جوکہ ان لائن ایک میوزیکل ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد راتوں رات مشہور ہوگئی ہیں۔

رشی کپور نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’ میں اس لڑکی کے بڑے اسٹارڈم کی پیشین گوئی کرتاہوں‘ نہایت متاثر کن مگر معصوم۔میرے ٹائم میں نہیں ائیں آپ کیوں؟۔رشی65۔تریشور کی رہنے والی پریہ نے میوزیک او رڈانس سیکھا ہے اس نے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات ملیالی فلم’ اورو ادار لو‘ سے کی ہے ۔

پریہ اس وقت سرخیوں میں ائی جب مذکورہ فلم کا ایک گیت ان لائن وائیرل ہوا ۔اس ویڈیو کلپ میں پریہ آنکھ مارنے کے ساتھ ایک لڑکی کے ساتھ دل لگی کرتی ہوئی بھی دیکھائی دیتی ہے۔ یہی وہ منظر ہے جس نے پریہ کو مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

TOPPOPULARRECENT