Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / پری میٹرک اسکالر شپس کے لیے 48 کروڑ جاری

پری میٹرک اسکالر شپس کے لیے 48 کروڑ جاری

حیدرآباد۔/3فبروری، ( سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود نے اقلیتی طلبہ کے پری میٹرک اسکالر شپ کیلئے 48کروڑ 2لاکھ 96ہزار روپئے کا بجٹ جاری کیا ہے۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج بجٹ کی اجرائی کے احکامات جاری کئے۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی سال 2014-15کے منصوبہ جاتی مصارف کے تحت اقلیتی طلبہ کی پری میٹرک اسکالر شپ پر یہ رقم خرچ کی جائے گی۔ فریش اور رینول سے متعلق پری میٹرک اسکالر شپ کے درخواست گذاروں کیلئے یہ بجٹ جاری کیا گیا ہے۔حکومت نے جاریہ سال بجٹ میں پری میٹرک اسکالر شپ کیلئے یہ رقم مختص کی تھی اور ساری رقم یکمشت جاری کردی گئی۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پری میٹرک اسکالر شپ کی اجرائی کے سلسلہ میں ضروری اقدامات کریں۔

TOPPOPULARRECENT