Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / پری پورنانندا ‘سائبر آباد و رچہ کونڈہ سے بھی شہربدر

پری پورنانندا ‘سائبر آباد و رچہ کونڈہ سے بھی شہربدر

حیدرآباد ۔ /12 جولائی (سیاست نیوز)حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے ہندوؤں کے متنازعہ شخصیت سوامی پری پورنا نندا کو شہر بدر کرنے کے اندرون 24 گھنٹے سائبر آباد اور رچہ کونڈہ پولیس نے بھی سوامی کو ان کے علاقے میں داخل ہونے سے پابندی عائد کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ضمن میں پری پورنا نندا سوامی کو دونوں کمشنران نے وجہ نمائی نوٹس جاری کی ہے ۔ کمشنر پولیس رچہ کونڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھاگوت نے بتایا کہ انہیں یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ سوامی ان کے علاقے میں دھارمیکا چیتنیا یاترا نکالنے کا منصوبہ رکھتے ہیں جس کے نتیجہ میں انہوں نے یہ کارروائی کی ہے ۔ کمشنر سائبر آباد مسٹر وی سی سجنار نے بھی ان کے علاقے سے شہر بدر کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ واضح رہے کہ /9 جولائی کو سوامی پری پورنا نندا کو جوبلی ہلز پولیس نے اس وقت ان کے مکان میں نظربند کردیا تھا جب وہ شیومندر بوڈ اوپل تا یادادری مندر تک ایک ریالی نکالنے کا اعلان کیا تھا ۔ سوامی کو کل کمشنر پولیس حیدرآباد نے شہر بدر کرتے ہوئے انہیں کاکیناڈا منتقل کردیا تھا ۔ سوامی کی گرفتاری کے خلاف وشواہندو پریشد اور دیگر ہندو تنظیموں نے کوٹھی چوراہے پر آج احتجاج کیا اور شہر بدر کرنے کے احکامات واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT