Sunday , August 19 2018
Home / ہندوستان / پستول کیساتھ سلفی لینے کی کوشش کزن کے اتفاقی فائر میں ٹیچر ہلاک

پستول کیساتھ سلفی لینے کی کوشش کزن کے اتفاقی فائر میں ٹیچر ہلاک

نئی دہلی ۔ 10 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) جنوب مشرقی دہلی میں ایک 23 سالہ نوجوان اپنے کزن کے ساتھ پستول تھامے سیلفی لینے کی کوشش کے دوران پستول سے اتفاقی طورپر گولی چل جانے کے سبب ہلاک ہوگیا ۔ یہ المناک حادثاتی واقعہ جمعرات کو دہلی کے سریتا وہار علاقہ میں پیش آیا جب اُترپردیش کا متوطن پرشانت چوہان جو کنٹراکٹ بنیاد پر ٹیچر کی حیثیت سے ملازم تھایہاں اپنے چچا کے گھر آیا تھا جہاں چوہان کا 17 سالہ چچازاد بھائی جو 11 ویں جماعت کا طالب علم بتایا گیا ہے اپنے والد کا پستول تھاما ہوا تھا اور اس کے ساتھ سلفی لینے کی کوشش کے دوران یہ پستول چل گئی ۔ ڈی سی پی نے کہا کہ یہ گولی پرشانت چوہان کو لگ گئی جس کے بعد اُس کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ مردہ قرار دیا۔ پستول کا لائیسنس 17 سالہ طالب علم کے باپ پرمود چوہان کے نام ہے ۔

TOPPOPULARRECENT