Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / پستول کی منتقلی پر ایک شخص گرفتار

پستول کی منتقلی پر ایک شخص گرفتار

حیدرآباد 9 مارچ (سیاست نیوز)شہر میں سنگین واردات انجام دینے کی غرض سے غیر قانونی طور پر شہر کو پستول منتقل کرنے والے ایک شخص کو ٹاسک فورس ساوتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر این کوٹی ریڈی نے بتایا کہ 29 سالہ عبداللہ شیخ جو پیشہ سے قصائی ہے اور اس کا تعلق ٹرامبے ‘ ممبئی مہاراشٹرا سے ہے ۔ انہوں نے بتای

حیدرآباد 9 مارچ (سیاست نیوز)شہر میں سنگین واردات انجام دینے کی غرض سے غیر قانونی طور پر شہر کو پستول منتقل کرنے والے ایک شخص کو ٹاسک فورس ساوتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر این کوٹی ریڈی نے بتایا کہ 29 سالہ عبداللہ شیخ جو پیشہ سے قصائی ہے اور اس کا تعلق ٹرامبے ‘ ممبئی مہاراشٹرا سے ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عبداللہ شیخ کی شادی پانچ ماہ قبل پرانے شہر کے علاقہ وٹے پلی سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سے ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ عبداللہ نے 7.65mm دیسی ساختہ پستول اپنے آبائی مقام مہاراشٹرا میں دتا بھاؤ سے خریدی ۔ پستول کی معاملت میں ٹیکسی ڈرائیور سنیل نے اہم رول ادا کیا تھا ۔ عبداللہ شیخ جاریہ سال جنوری میں اپنے سسرالی رشتہ داروں کے مکان واقع وٹے پلی پہنچ کر یہاں مقیم تھا اور اس نے اپنے ہمراہ ممبئی میں خریدا ہوا دیسی ساختہ پستول اور کارتوس حیدرآباد منتقل کیا اور شہر میں عوام کو بندوق کی نوک پر دھمکا کر واردات انجام دینے کا منصوبہ تیار کررہا تھا ۔ ٹاسک فورس نے اسے شمشیر گنج علی آباد پر گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT