Wednesday , December 19 2018

پستول کے ذریعہ رہزنی کا منصوبہ پر ایک شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ /11 فبروری (سیاست نیوز) دیسی ساختہ پستول کے ذریعہ رہزنی کا منصوبہ تیار کرنے والے ایک شخص کو ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر این کوٹی ریڈی نے بتایا کہ 24 سالہ بی ستیش متوطن نرساپور ضلع میدک ، جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے یوسف کی مدد سے 20 ہزار روپئے میں دیسی ساختہ پستول اور کارتو

حیدرآباد ۔ /11 فبروری (سیاست نیوز) دیسی ساختہ پستول کے ذریعہ رہزنی کا منصوبہ تیار کرنے والے ایک شخص کو ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر این کوٹی ریڈی نے بتایا کہ 24 سالہ بی ستیش متوطن نرساپور ضلع میدک ، جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے یوسف کی مدد سے 20 ہزار روپئے میں دیسی ساختہ پستول اور کارتوس مبینہ طور پر حاصل کئے تاکہ اس ہتھیار کے ذریعہ شہر میں رہزنی کی واردات انجام دے سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ ستیش جو پیشہ سے نرساپور کے ڈائمنڈ پولٹری فارم کا سوپر وائزر تھا مارچ 2014 ء میں اسے نرساپور پولیس نے کم عمر لڑکی سے دست درازی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اسے سنگاریڈی جیل بھیج دیا گیا تھا ۔

ستیش نے جیل میں محروس رہنے کے دوران جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے اپنے ساتھی یوسف سے دوستی کی جو ظہیرآباد میں پیش آئے موتھوٹ فینانس میں ملوث ہے ۔ جیل میں اس نے راجیولا ویرا ومشی نائیڈو اور ابھیلاش عرف سنی سے بھی دوستی کی تھی ۔ ضمانت پر رہائی کے 6 ماہ بعد اس نے اپنے جیل کے ساتھی یوسف متوطن جھارکھنڈ سے رابطہ قائم کیا اور وہاں پہونچ کر اس نے دیسی ساختہ ہتھیار خریدا ۔ غیرقانونی طور پر ہتھیار رکھنے کی اطلاع پر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے ستیش کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے دیسی ساختہ پستول اور کارتوس برآمد کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یوسف اس کیس میں مفرور بتایا گیا ہے جبکہ ستیش کے خلاف ایک غیرضمانتی وارنٹ اور دیگر دو مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔

TOPPOPULARRECENT