Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پسماندہ طبقات اور مسلمان متحد ہوکر فرقہ پرستی کا مقابلہ کریں

پسماندہ طبقات اور مسلمان متحد ہوکر فرقہ پرستی کا مقابلہ کریں

آتما کور میں منعقدہ جلسہ سے عوامی شاعر و جہد کار غدر کا خطاب

آتماکور۔/20ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آتما کور میں ٹی ماس کے زیر اہتمام جلسہ کا انعقاد ہوا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر عوامی شاعر غدر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات دن بہ دن بدلتے جارہے ہیں۔ دلت اور مسلمانوں کو گائے کے نام پر قل کردیا جارہا ہے کبھی ’ لوجہاد ‘ کے نام پر معصوم لوگوں کو قتل کرکے ان کے ویڈیو کو پوسٹ کرکے ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فرقہ پرست افراد نے ملک کی سیاست کو اپنے قابو میں کیا ہے جس سے عوام کی آواز ایوان تک نہیں پہنچائی جارہی ہے اس لئے ان فرقہ پرستوں کا مقابلہ پسماندہ طبقات اور مسلمان متحد ہوکر کریں کیونکہ یہ ملک سیکولرازم کا گہوارہ ہے اور دستور ہند کو ماننے والے رہتے ہیں جو قانون پر بھروسہ کرتے ہیں ۔ پسماندہ طبقات کو انصاف اور ان کے حقوق کو حاصل کرنے کیلئے تلنگانہ ریاست میں ٹی ماس کا قیام عمل میں آیا جس کے ذریعہ سماجی انصاف کیلئے ریاستی سطح پر تحریک جاری ہے۔ جب عوام کا ساتھ ٹی ماس کو ہوگا تو ضرور پسماندہ طبقات کو انصاف ملے گا۔ اس موقع پر ٹی ماس کے ریاستی قائدین، جان واسلی، پراوین کمار، شیخ عباس، سی پی آئی ضلع سکریٹری عبدالجبار، ٹاؤن سکریٹری سری ہری، شیخ حسین، خواجہ پیر، رابرٹ، شیخ محسن ، محمد عثمان، محمد غیاث الدین، محمد شاہد ، مقامی کمیونسٹ پارٹی قائدین اور دوسروں نے شرکت کی۔

طالبہ کی خودکشی
حسن آباد۔/20ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد منڈل کے موضع مرزا پور میں آج دوپہر 22سالہ وی سواپنا نامی نرسنگ کی طالبہ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی اور برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ دختر کی مشتبہ موت سے بری طرح رنجیدہ والدین سومیا اور سوروپا نے بتایا کہ متوفی لڑکی ہنمکنڈہ میں بی ای سی نرسنگ تیسرے سال کی طالبہ تھی۔ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس میں ملازمت کے حصول کیلئے حسن آباد ٹاؤن کے ایک خانگی تربیتی ادارہ میں زیر تربیت تھی اور حسب معمول کل شام مکان واپس ہوکر دوران گفتگو والدین سے اپنی زندگی سے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم والدین نے ڈھارس بندھا کر اپنی تعلیم اور حصول ملازمت کیلئے کوشش جاری رکھنے کی تلقین کی تھی۔ حسب معمول سب اپنے اپنے کاموں پر روانہ ہوگئے کچھ دیر بعد سواپنا نے اپنا مکان واپس پہنچ کر پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ والدین کی شکایت پر کیس درج کرنے اور تحقیقات کرنے کی سب انسپکٹر حسن آباد سنجے نے بات بتائی۔

 

TOPPOPULARRECENT