Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / پسماندہ طبقات کو ڈپازٹ فری ایل پی جی اسکیم

پسماندہ طبقات کو ڈپازٹ فری ایل پی جی اسکیم

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : گریٹر حیدرآباد ایل پی جی ڈسٹری بیوشن اسوسی ایشن کے بموجب مرکزی حکومت نے پرائم منسٹر اجولس یوجنا اسکیم کے تحت ایس سی / ایس ٹی اور ایم بی سی طبقات کو ڈپازٹ فری ایل پی جی کنکشن دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تلنگانہ میں اس اسکیم کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا ۔ اسوسی ایشن نے مذکورہ طبقات کے خاندانوں سے خواہش کی کہ وہ اپنے قریبی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر سے رجوع ہو کر سرٹیفیکٹ ، آدھار کی زیراکس اور رہائشی صداقتنامہ کے علاوہ بینک پاس بک اور ایک عدد پاسپورٹ فوٹو کے ساتھ رجسٹریشن کروائیں ۔۔

بلا وقفہ برقی سربراہی کے سی آر کا عظیم کارنامہ ، محمد عبدالوحید
شمس آباد ۔ /11 اپریل (سیاست نیوز) محمد عبدالوحید عطاپور ٹی آر ایس میناریٹی سیل صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت فلاحی اسکیمات کے ذریعہ دن بہ دن شہرت حاصل کررہی ہے ۔ ہر اسمبلی حلقہ میں کروڑہا روپیوں کے ذریعہ کام کئے جارہے ہیں ۔ ڈبل بیڈروم مکانات ، تنہا خاتون کو فی کس ایک ہزار روپئے پنشن کی رقم میں اضافہ ، کسانوں کو سالانہ آٹھ ہزار روپئے ، شادی مبارک کی رقم میںاضافہ کرتے ہوئے ایک لاکھ روپئے کردیئے گئے اور مشن بھگیرتا اور مشن کاکتیہ اور خاص کر ریاست بھر میں بلاوقفہ 24 گھنٹے برقی سربراہی چیف منسٹر کا عظیم کارنامہ ہے ۔ چیف منسٹر نے بڑے پیمانے پر ریاست بھر میں کئی تبدیلیاں کرتے ہوئے ریاست کو ترقی یافتہ ریاست بنایا ہے ۔ آج اپوزیشن بھی چیف منسٹر کے کارناموں سے خوش دکھائی دیتا ہے ۔ راجندر نگر حلقہ میں بھی کروڑہا روپیوں کے ذریعہ ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں ۔ سڑکوں کی تعمیر ، پانی کے مسئلہ کے حل کیلئے پائپ لائین ڈالے گئے ، دیگر ترقیاتی کام کے علاوہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے ذریعہ غریب افراد کو بیماری کے علاج کے لئے رقم منظور کی جارہی ہے ۔ ٹی آر ایس کے دور میں عوام خوشحال زندگی گزاررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT