Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پسماندہ طبقات کی ترقی کیلئے اقدامات پر زور

پسماندہ طبقات کی ترقی کیلئے اقدامات پر زور

کریم نگر /19 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کے بچھڑے طبقات کے امداد باہمی مالی سمکھیا اراکین کے بہتری و ترقی کیلئے مثالی خدمات انجام دینے ضلع اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر اے ناگیندر نے عہدیداروں کو ہبایت دی ہفتہ کو کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں بی سی کارپوریشن کے ابتدائی امداد براہمی انجمنوں کو بچت اور یپنگ پر بیداری کے اجلاس میں انہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو فخر حاصل ہے کہ اس قسم سے ضلع میں نلکانور کوآپریٹیو بنک ، سرسلہ میں فرائض انجام دے رہا ہے ۔ اس کو مثالی بناکر ضلع میں بچھڑے و کمزور طبقات امدادی سمکھیا بہتر طور پر فرائض انجام دیں ۔ سمکھیا کے اراکین کی بہتری کیلئے فیڈریشن منظم طور پر کام کرتے ہوئے ترقی کیلئے معاون ثابت ہو ۔ سرکاری اسکیمات امداد باہمی انجمنوں کے سمکھیا کو فراہم کرنے کی سعی کریں ۔ ضلع بی سی کارپوریشن ای ڈی اندرا نے کہا کہ حکومت سمکھیاں کو 30 لاکھ روپئے تک فراہم کر رہی ہے ۔ جس میں 15 لاکھ روپئے قرض 15 لاکھ روپئے سبسیڈی ہوگی ۔ سمکھیا ہرم اہ میٹنگس منعقد کرتے ہوئے رجسٹرس کو شفافیت کے ساتھ انعقاد کریں لین دین ( مالی ) پر اراکین کو معلومات ہونا چاہئے ۔ ہر 3 ماہ میں ایک مرتبہ بُک کی تنقیح کرنے اور بینکس کو بھروسہ ہو اس طرح سے بچت کریں ۔ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو آڈٹ عہدیدار چندرا موہن ریڈی نے کہاکہ ہر انجمن / کمیٹی اکاونٹس بکس بہتر طور پر انجام دیں ۔ حکومت آڈٹ فیس 2010-11 سال سے معاف کیا گیا ۔ ہر سمکھیا ہر سال آڈٹ کروائیں ، بچت ، آڈٹ ، میٹنگس سے متعلق منٹس بک انعقاد کریں ۔ اس اجلاس میں ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا ڈسٹرکٹبی سی ویلفیر ای ڈی منجولا ، آندھرا بینک ، سینئیر منیجر ستیا جیت ، اسسٹنٹ بی سی ویلفیر عہدیدار سروجنا ، رجاکاسنگم ، ریاستی صدر بی سمپت ، ڈی آر ڈی اے ، آئی کے پی عہدیداران راجو ، دیویا اس کے علاوہ رجاکا ،نئی برہمن ، وڈرا ، میدرا ، کمار ، شالی واہنہ ، وشوا برہمنا ، اوپرا ، والمیی ، بویا کرشنا ، پوسالا ، گوڑا و بھٹا راجو سماجی طبقات کے امدادی باہمی انجمنوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT