Tuesday , May 22 2018
Home / شہر کی خبریں / پسماندہ طبقات کے مسائل پر آر کرشنیا کی چندرا بابو سے نمائندگی

پسماندہ طبقات کے مسائل پر آر کرشنیا کی چندرا بابو سے نمائندگی

حیدرآباد ۔ /11 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم رکن اسمبلی آر کرشنیا نے آج چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کرکے بیاک ورڈ کلاسیس طبقات کو درپیش مختلف مسائل پر یادداشت پیش کی ۔ چندرا بابو نائیڈو گزشتہ دن حیدرآباد پہونچے تھے جوبلی ہلز میں واقع اپنی رہائش گاہ میں قیام کئے ہوئے ہیں ۔ مسٹر کرشنیا نے چندرا بابو نائیڈو سے مختلف موضوعات پر بات چیت کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرشنیا نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت پسماندہ طبقات کی بہبود کیلئے کئی اسکیمات متعارف کر رہی ہے ۔ آندھراپردیش میں بھی پسماندہ طبقات کیلئے ایسی اسکیمات روبہ عمل لانے کا چیف منسٹر آندھراپردیش سے مطالبہ کیا گیا۔ پسماندہ طبقات کیلئے 20 ہزار کروڑ روپئے کا سب پلان مرتب کرنے کی بھی خواہش کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT