Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / پسندیدہ سالن کا جھگڑا ، شوہر کے ہاتھوں بیوی نذر آتش

پسندیدہ سالن کا جھگڑا ، شوہر کے ہاتھوں بیوی نذر آتش

کاٹے دھن میں دل دہلادینے والا واقع ، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد ۔ /25 ڈسمبر ۔ (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ میں ایک شخص نے پسندیدہ سالن تیار نہ کرنے پر اپنی بیوی کو زندہ جلادیا ۔ یہ دل دہلادینے والا واقعہ مائیلاردیوپلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 38 سالہ خاتون سلوچنا اپنے شوہر کے حملہ میں ہلاک ہوگئی ۔ سلوچنا کاٹے دھن علاقہ کے ساکن شنکر شنڈے کی بیوی تھی ۔ اس کا شوہر پیشہ سے حمال بتایا گیا ہے ۔ ان کی شادی 18 سال قبل ہوئی تھی اور خاتون بھی بیگم بازار کے علاقہ میں پاپڑ تیار کرنے کا کام کرتی تھی ، ان کی ایک بیٹی بھی ہے ۔ روزانہ کے معمول کی طرح شنکر اپنے مکان پہونچا اور اس وقت اس کی بیوی بھی مکان پہونچ چکی تھی ۔ گزشتہ چند سالوں سے شنکر کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی بن گیا تھا اور گھر پہونچنے کے بعد اس نے بیوی سے مٹن کا سالن تیار کرنے کی خواہش کی جب بیوی سالن تیار کرنے میں مصروف ہوگئی تو یہ شخص باہر گیا اور کثرت سے شراب نوشی کرنے کے بعد مکان پہونچا اور جب اس نے سالن نوش کیا تو بیوی پر برہم ہوگیا اور برہمی کے عالم میں بیوی کو شدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور پسندیدہ سالن تیار نہ کرنے پر اپنی بیوی کو زندہ جلادیا اور فرار ہوگیا ۔ مائیلاردیوپلی پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT