Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / پسندیدہ صدور کی فہرست میں ٹرمپ دسویں مقام پر

پسندیدہ صدور کی فہرست میں ٹرمپ دسویں مقام پر

نیویارک 20 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے 10 بہترین صدور سے متعلق حالیہ سروے میں ابراہم لنکن پہلے اور ڈونالڈ ٹرمپ دسویں یعنی آخری نمبر پر آئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق’2018 پریزیڈنٹ ایگزیکٹیو پولٹکس پریزیڈنشل گریٹنیس سروے میں سابق صدر اوباما 10 بہترین صدور میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ۔ ہرچار سال بعد ہونے والے سروے میں ابراہم لنکن بدستور پہلی، جارج واشنگٹن دوسری اور روز ویلٹ تیسری پوزیشن پر رہے جب کہ اوباما نے10 درجے ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔سروے میں امریکن پولیٹیکل سائنس اسوسی ایشن کے سابق صدور اور سیاست پر گرفت رکھنے والے نامور افراد نے حصہ لیا۔سروے میں حصہ لینے والے 57 فیصد افراد کا تعلق ڈیموکریٹس، 13 فیصد کا ریپبلکن اور 27 فیصد آزاد رائے دہندہ تھے جب کہ3 فیصد دیگر لوگوں کو چنا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پسندیدہ ترین صدور کی فہرست میں موجودہ امریکی صدر ٹرمپ سب سے آخر میں 10 ویں نمبر پررہے ۔

TOPPOPULARRECENT