Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پسندیدہ مقام سے ہٹ کر بیٹنگ کرنا بھی اچھا تجربہ رہا : رہانے

پسندیدہ مقام سے ہٹ کر بیٹنگ کرنا بھی اچھا تجربہ رہا : رہانے

ٹیم انتظامیہ کی توقعات کو پورا کرنے ہمیشہ تیار رہتا ہوں۔ سری لنکا میںسیریز کی کامیابی پر مسرت کا اظہار

ممبئی 11 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹسٹ میچس میں لائین اپ میں اجنکیا رہانے کے مناسب مقام پر جاری مباحث کے دوران خود رہانے نے کہا کہ وہ اپنی پسند کے نمبر سے ہٹ کر بھی بیٹنگ کرنا پسند کرتے ہیں۔ رہانے نے یہاں پی ٹی آئی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ جیسی صورتحال ہو وہ اس کے مطابق کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے سری لنکا میں نمبر تین پر بیٹنگ کرتے ہوئے اچھا محسوس کیا ہے ۔ وہاں انہوں نے سنچری بنائی تھی اور دوسرے ٹسٹ میں ٹیم کو کامیابی ملی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ ان سے جو کچھ بھی کرنے کو کہے وہ کرنے کو تیار ہیں۔ وہ اپنی پسند کے مقام سے ہٹ کر بھی بیٹنگ کرنا پسند کرتے ہیں۔ اس سے انہیں بہت اطمینان اور خوشی محسوس ہوتی ہے ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کو ان میں یقین ہے کہ وہ کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرسکتے ہیں ۔ کسی بھی صورتحال کا سامنا کرسکتے ہیں۔ وہ ٹیم کیلئے یہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خود ان کیلئے اور ٹیم مینجمنٹ کیلئے ایک اچھا اشارہ ہے کہ وہ کسی بھی نمبر پر اور کسی بھی صورتحال میں مقابلہ کرسکتے ہیں اور ٹیم کی ممکنہ حد تک مدد کرسکتے ہیں۔ وہ بیٹنگ پوزیشن کے تعلق سے زیادہ کچھ نہیں سوچ رہے ہیں۔ انہیں سری لنکا میں نمبر 3 پر بیٹنگ کرکے اچھا محسوس ہوا تھا ۔ ٹیم مینجمنٹ ان سے جس کسی موقف پر بیٹنگ کرنے کو کہے وہ کرنے کو تیار ہیں۔ رہانے ٹیم انڈیا کیلئے مڈل آرڈر بیٹنگ کا اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں ۔

 

انہو نے کولمبو میںسری لنکا کے خلاف دوسرے ٹسٹ کی دوسری اننگز میں 126 رنز اسکور کئے تھے اور اس ٹسٹ میچ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 278 رنوں سے شکست دیدی تھی ۔ اس کامیابی سے ہندوستان نے ٹسٹ سیریز میں برابری کرلی تھی ۔ سری لنکا کو گالے میں پہلے ٹسٹ میں کامیابی ملی تھی ۔ ویراٹ کوہلی کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم نے آخری میچ میں مزید شاندار مظاہرکرتے ہوئے سری لنکا کو کولمبو گراونڈ پر 117 رنوں سے کامیاب درج کی تھی اور اس نے یہ سیریز 2 – 1 سے جیت لی تھی ۔ رہانے کو حالانکہ سری لنکا میں بیٹنگ کا کوئی خاص کارنامہ دکھانے میں کامیابی نہیں ہوئی تھی لیکن انہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے خوش ہیں کہ ٹیم نے سیریز جیت لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تیسرے ٹسٹ میں 36 کے اسکور پر آوٹ ہوگئے ۔ حالانکہ وہ بڑا اسکور کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں خوشی ہے کہ ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ رہانے نے اب تک ٹسٹوں میں چار سنچریاں اسکور کی ہیں اور یہ چاروں بیرون ملک بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی دوروں پر مقامی حالات سے خود کو ہم آہنگ کرنے میں ہی اصل کامیابی مل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خود کو ذہنی طور پر بھی مقامی حالات سے ہم آہنگ کرنا پڑتا ہے ۔ جب آپ 3 نمبر پر بیٹنگ کر رہے ہوں تو آپ کو سنبھلنے کیلئے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے ۔ آپ کو وقت گذارنا ہوتا ہے ۔ بلے بازوں کو سمجھنے کے بعد کھ کر بیٹنگ کی جاسکتی ہے ۔ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے آپ کو زیادہ وقت درکار نہیں ہوتا ۔ آپ دس پندرہ منٹ بعد سنبھل جاتے ہیں اور یہ سمجھ آجاتی ہے کہ وکٹ کس طرح کا انداز اختیار کئے ہوئے ہے ۔

TOPPOPULARRECENT