Monday , April 23 2018
Home / ہندوستان / پسند کی شادی :کھاپ پنچایت کارروائی کا اختیار نہیں : سپریم کورٹ

پسند کی شادی :کھاپ پنچایت کارروائی کا اختیار نہیں : سپریم کورٹ

نئی دہلی۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کہا کہ کوئی بالغ لڑکی یا لڑکا اپنی خواہش سے کسی بھی شخص سے شادی کر سکتی؍سکتا ہے اور کھاپ پنچایت اس میں کوئی دخل نہیں دے سکتی۔چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے محبت کی شادی کرنے والے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں پر کھاپ پنچایتوں طرف سے کیے جانے والے مظالم پر لگام لگا پانے میں ناکام رہنے پر مرکزی حکومت کو پھٹکار بھی لگائی۔جسٹس مشرا نے کہا”کوئی بھی بالغ لڑکی یا لڑکااپنی پسند کے کسی بھی شخص سے شادی کر سکتی ؍سکتاہے ۔ کھاپ پنچایت اس پر سوال نہیں کھڑا کر سکتی”۔

TOPPOPULARRECENT