Monday , August 20 2018
Home / جرائم و حادثات / پسند کی شادی کے بعد جہیز ہراسانی کا شاخسانہ

پسند کی شادی کے بعد جہیز ہراسانی کا شاخسانہ

مفرور ملزم گرفتار ، راچہ کنڈہ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /12 مارچ ( سیاست نیوز ) پسند کی شادی کے بعد جہیز کی لالچ میں بیوی کا قتل کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو مفرور تھا ۔ راچہ کنڈہ پولیس کے مطابق جاریہ ماہ 9 مارچ کو 26 سالہ بھارتی کا اس کے شوہر 27 سالہ لنگم نے بے رحمی سے قتل کردیا تھا اور فرار اختیار کرلی تھی ۔ پولیس کندکور نے لڑکی کے والد چندریا کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور لنگم کو گرفتار کرلیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق سال 2010 میں ہماوتی اور لنگم نے گھر سے فرار اختیار کرتے ہوئے پسند سے شادی کی تھی اور ایک سال بعد وہ اپنے گاؤں مادھاوپو رپہونچے ۔ان کی ایک لڑکی بھی ہے ۔ لنگم سے اس کی والدہ نے کہا تھا کہ اگر وہ ان کی ذات والی لڑکی سے شادی کرتا تو 15 تا 20 لاکھ روپئے جہیز کی رقم حاصل ہوتی ۔ اس بات پر لنگم نے اس کی بیوی کو ہراساں کرنا شروع کردیا اور ہر دن جھگڑا شروع ہوگیا ۔9 مارچ کے دن اس نے گلہ گھونٹ کر قتل کردیا اور فرار اختیار کرلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT