Friday , November 24 2017
Home / دنیا / پسینہ کی بو بتانے والا نیا ایپ

پسینہ کی بو بتانے والا نیا ایپ

انٹورپ (بلجیم) ۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جب آپ کے جسم سے ناگوار بو آتی ہے تو کیا آپ کو شرمندگی محسوس ہوتی ہے؟ یہ سوال ایسا ہے کہ اس کا جواب ’’ہاں‘‘ میں ہی ہوسکتا ہے۔ تاہم اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ جلد کی خوبصورتی کیلئے تیار کئے جانے والے پروڈکٹس جو مشہور و معروف نیویا تیار کرتا ہے، اس نے اب ایک اسمارٹ فون ایپ جس کا نام ’’نوز‘‘ ہے، تیار کیا ہے جو آپ کے جسم سے اٹھنے والی بدبو کا فوری پتہ لگا کر آپ کو مطلع کردے گا تاکہ آپ اپنی گرل فرینڈ سے ملاقات کرنے سے گریز کریں۔ اسی دوران ایڈویک ڈاٹ کام ٹیک ویب سائیٹ نے اس سلسلہ میں ’’نیویامین‘‘ کی اس وضاحت کو تفصیل سے پیش کیا ہے اور بتایا کہ بنیادی طور پر مردوں کو اس بات کا احساس نہیں ہوتا کہ ان کے جسم سے بدبو اٹھ رہی ہے۔ دوسرا مسئلہ یہ ہیکہ خود ہماری ناک ہمارے جسم کی بو سونگھنے کی اتنی عادی ہوجاتی ہیکہ ہم اپنے ہی پسینہ کی بو سونگھنے سے قاصر رہتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ ’’نوز‘‘ نے کریٹو کنیکٹویٹی ایجنسی ہیپی نیس ایف سی بی کے ساتھ خصوصی سینسرس کے ذریعہ کسٹم فون کوریج کے ساتھ آپ کے جسم کے بارے میں یعنی بدبو آرہی ہے، ٹھیک ٹھاک ہے یا آپ کے لگائے ہوئے عطر کا اثر ہنوز باقی ہے۔ اطلاع دے گا۔ بلجیم میں ’’نوز‘‘ کی کارکردگی کا حال ہی میں مظاہرہ کیا گیا تھا جس کا آزمائشی سلسلہ سال بھر جاری رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT